• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم حیدری میں ایک ہفتے سے بے روزگار افراد کا مظاہرہ

ابراہیم حیدری میں ایک ہفتے سے بے روزگار افراد کا مظاہرہ


کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں غریب نواز محلے میں گزشتہ ایک ہفتے سے بے روزگار افراد کا مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے دھرنا دے کر مین روڈ بلاک کردی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار مظاہرے کی جگہ پہنچ گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مچھلی کا شکار کرکے گزر بسر کرتے ہیں، لاک ڈاون کے باعث ایک ہفتے سے بے روزگار ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر کسی بھی قسم کی مالی و معاشی مدد نہیں کی گئی اور علاقے سے کوئی منتخب نمائندہ بھی مدد کو نہیں پہنچا۔

تازہ ترین