• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ سے آنیوالی فلائٹ کے تمام مسافر کلیئر قرار

تھائی لینڈ سے گزشتہ رات آنیوالی فلائٹ کے تمام مسافروں کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔ 

 ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق گزشتہ رات تھائی لینڈ سے 150 پاکستانی اسلام آباد پہنچے تھے، جس کے بعد ان تمام پاکستانیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا، تمام پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ سے آنیوالے تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

حمزہ شفقات نے مزید بتایا کہ کسی مسافر میں کورونا کی علامت نہیں ملی۔ قرنطینہ میں مسافروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی گئیں۔

گھر روانگی سے قبل مسافروں نے بتایا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور حکومتی رویے سے وہ خوش ہیں، مسافروں کا کہناتھا کہ تمام تر سہولیات دی گئیں جس پر ہم حکومت اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین