• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 4 نئے مریض سامنے آگئے

  آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 4 نئے مریض سامنے آگئے


آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 4 نئے مریض سامنے آگئے ہیں، جس میں سے 2 مریضوں کا تعلق میر پور اور 2 کا بھمبر سے ہے۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پولی کلینک میں ایک اور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اسپتال کے ایک خاکروب اور خاتون ہیلپر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق آزادکشمیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کورونا کی تصدیق ہو ئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق علاقہ نال کجھوری اسحاق اور اس کی والدہ میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، دونوں مریضوں کو پشاور پولیس اسپتال منتقل کردیا گیاہے، جبکہ ضلع خیبر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین