• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کی کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات

حکومت پنجاب نے صنعتی اداروں اور اسٹورز کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صنعتی ادارے اور اسٹور داخلی دروازوں پر سینٹائزر کی فراہمی کے پابند ہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ہر گاہگ اسٹورز میں خریداری سے پہلے ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کرنے کا پابند ہوگا اور ہر گاہک کی ٹرالی پر لازمی طورپر جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ہر اسٹور اور صنعتی ادارے کے فرش کی جراثیم کش محلول سے روزانہ صفائی لازم ہوگی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ داخلی دروازوں پر ٹمپریچر چیک کرنے کے لیے تھرمل گن لازم ہوگی، جبکہ نزلہ، زکام، کھانسی والے کسٹمرز کو صنعتی اداروں اور اسٹورز میں داخلے سے روک دیا جائے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کو بھی الکوحل سے صاف کرنا لازم ہوگا، جبکہ سیلز پرسن کے لیے دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہوگا اور گاہگوں کے درمیان چھ فٹ فاصلہ رکھنا ہوگا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ گاہک گروپ کی شکل میں اسٹورز اور صنعتی اداروں میں داخل نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین