• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن سے مزدور و معذور افراد معاشی مشکلات کا شکار

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہونیوالے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور اور معذور افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں ضرورت مند خاندانوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لئے ایدھی فاؤنڈیشن نے راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ابتدائی طور پر پانچ ہزار پانچ سو راشن بیگ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

فیصل عبدالستار ایدھی نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے انسانیت کے اس مشن میں اپنی زکوٰۃ عطیات، صدقات اور خیرات کسی بھی ویلفئیر سینٹر میں جمع کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کے لئے پندرہ روزہ راشن بیگ کی قیمت دو ہزار روپے بنتی ہے۔ 

تازہ ترین