محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کوروناوائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ان میں سے 4 ڈاکٹروں سمیت 10 متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 2 مریض صحت یاب اور ایک متاثرہ مریض جاں بحق ہوچکا ہے۔