• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ہدایات پر عدم عملدرآمد،قیوم آباد میں واقع سپراسٹور سیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی کی ہدایت پر معروف سپراسٹور کورنگی کو سیل کر دیا گیا کمشنر کراچی نے کہا ہےجو اسٹورز اور دکاندار کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط نہیں برتیں گے بند کردئے جائیں گے کمشنر آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق کمشنرافتخارشالوانی نے اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لاک ڈائون کے انتظامات کا جائزہ لیا انھوں نے خریداری مراکز دکانوں اور اسٹورز پر خریداروں کے درمیان فاصلے سے متعلق حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کے انتظاات کا جائزہ بھی لیا حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کر نے سے گریز پر کمشنرکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع کورنگی کے علاقےقیوم آباد میں واقع سپراسٹور کو سیل کر دیا، انھوں نے کہا جو اسٹورز اور دکاندار کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط نہیں برتیں گے بند کردئے جائیں گے،ایک وقت میں صرف ایک شخص ایک ٹرالی کو خریداری کی اجازت ہے،انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خریداری کے وقت خو د بھی احتیاط برتیں کمشنرکراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا پھیلنے کی روک تھام کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل کروانے کو یقینی بنا ئیں کہ لو گ جمع نہ ہو ں ایک میٹر فاصلہ رکھ کر قطار بنائیں اور خریداری کے وقت محفوظ فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین