• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: پلاٹ کے تنازع پر سومرو برادری کے دو گروپوں میں تصادم

خیرپور(بیورورپورٹ) گاؤں چھوڈاہو میں پلاٹ کےتنازع پر سومرو برادری کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 10افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں محمد امین سومرو، ندیم احمد سومرو، غلام علی ، عبدالحمید ، آثم ، سعید احمد سومرو ،محمد حسین، واجد سومرو اور اعجاز سومرو شامل ہیں زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا تی ہے تصادم کے دوران لاٹھیوں کلہاڑیوں اینٹوں اورپتھروں کا استعمال کیا گیا زخمیوں کو خیرپور اور کوٹ ڈیجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا گاؤں کی صورتحال کشیدہ بتائی جا تی ہے۔

تازہ ترین