• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن : مائیکروفناس بینکوں سے قرض لینے والےغریب خاندان پریشان

ہالا(نامہ نگار)لاک ڈاؤن کےدوران مائیکروفناس بینکوں سےقرض لینےوالےغریب خاندانوں سےتضحیک آمیزروہیے کےساتھ قسطوں کی وصولی کےدباؤسےپریشان خاندانوں نے کہا کہ ہالا، مٹیاری، نیوسعیدآبادکیمائیکروفناس بینکوں سے20فی صدسودکےساتھ لیئے گئے قرض کی ادائیگی ،لاک ڈاؤن کےدوران کاروبار بند اور بےروزگاری کےباعث مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگئی ہے ۔بےروزگاری کےنتیجےمیں یومیہاجرتی مزدورگھرانوں کوفاقہ کشی کاسامناہےجبکہ بینکوں کے نمائندےانہیں قسطوں کی وصولی کیلئے غیراخلاقی رویہ کےساتھ پریشان کررہےہیں انہوں حکومت اورگورنراسٹیٹ بینک سےلاک ڈاؤن کےدوران قسطوں کی ادائیگی ملتوی کرانے کی اپیل کی ہےعلاوہ ازیں گزشتہ مہینوں میں ریٹائرڈہونےوالےسرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکرنےکےساتھ پینشن کی عدم ادائیگی سے متاثرہ گھرانےپریشان ہیں ۔متاثرین کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس مٹیاری سے پینشن کی فوری ادائیگی کرانےکامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹریژری افسران تاخیرکی ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پرعائد کررہے ہیں۔

تازہ ترین