• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل سیٹھارجہ بالا: کورونا ایمرجنسی فنڈ فراہم، اقدامات ندارد

ہنگورجہ(نامہ نگار) یونین کونسل سیٹھارجہ بالا کے گا ئوں سہتا کا رہائشی نوجوان ارشاد علی سہتو بالاکے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلر حضرات کیخلاف ہنگورجہ پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیئے حکومت سندھ کی جانب سے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کوکوروناایمرجنسی فنڈ فراہم کیا گیا لیکن انہوں نے کورونا سے بچا ئو کے لیئے اقدا ما ت نہیں کئے۔اور نہ ہی یوسی کے تمام وارڈ زمیں صفائی کرائی گئی ۔ مچھر مار اسپرے بھی نہیں کرایا گیا اور نہ ہی وائرس سے بچا ئو کے لیئے اسپرے نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ یوسی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور کونسلر حضرات نے صابن کی تقسیم میں بھی اپنے لوگوں کو نوازا اور صرف فوٹو سیشن کیا گیا ۔

تازہ ترین