ڈگری(نامہ نگار)واپڈ ہائیڈرو یونین ڈویژن ڈگری کے چئیرمین مہر فیاض احمد آرائیں نے کورونا وائرس کی جنگ میں بھرپور حصہ لینے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف،فوج .پولیس اور واپڈا کے جوانوں کو اپنی زندگیاں داو پر لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوروناسے لڑنا ہے ڈرنا نہیں ہے۔شہری حکومت اور حکومتی اداروں ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوروناکو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔