• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رانی پور(نا مہ نگاران) سگیوں پولیس کی حدود میں نامعلوم افراد نے مورو کے رہائشی گداگر پرویز ولد رمضان شیخ کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا مقتول کی لاش گندم کی فصل میں دیکھ کر علاقہ مکینوں نے ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی مزید معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل مقتول اہل خانہ سمیت مورو سے گداگری کی غرض سے سگیوں آیا تھا جس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔کوٹ غلام محمد پچاس سالہ محمد یونس قائم خانی نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش نکال کر اسپتال منتقل کی۔مورو نورانی کالونی مورو میں شادی شدہ خاتو ن یاسمیں نے زہریلی دوار پیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ محمد ہارون سولنگی نے میڈیا کو بتایہ ہماری بہن پر سسرال والوں نے تشدد و زہر دیکر قتل کیا ہے\۔
تازہ ترین