• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور بخاری جامع مسجد کے خطیب باجماعت نماز مغرب ادا کرنے پر گرفتار

شہدادپور (نامہ نگار )بخاری جامع مسجد کے خطیب مولانا یار محمد کو با جماعت نماز مغرب ادا کروانے پر ان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ انہیں اسپیشل جج ٹنڈوآدم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےخطیب مسجد کے خلاف دائر مقدمہ جھوٹا قرار دے کر خارج کر دیااور مولانا یار محمد کو باعزت بری کر دیا ۔اور عدالت نے شہدادپور پولیس کی جانبسے خطیب و پیش امام کو گرفتار کرنے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور بلاجواز لا ک اپ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شہدادپور پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کر لی ۔باعزت بری ہونے والے مولوی یار محمد کو ٹنڈوآدم سے بخاری جامع مسجد لایا گیا ۔
تازہ ترین