• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی خیرو : گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، فصلوں اور مکانوں کو نقصان

گڑھی خیرو (نامہ نگار) گڑھی خیرو اور گردونواح کے علاقوں میں تیسرے روز بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے فصلوں اور مکانوں کو نقصان، رپورٹ کے مطابق گڑھی خیرو اور گردونواح کے علاقوں دوداپور، محمد پور، میرانپور، حسین آباد، دائو جہانپور سمیت مختلف مقامات پر تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا،بارش کی وجہ سے کچے مکانات، گندم اور سرسوں کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔
تازہ ترین