ٹنڈو غلام علی (نامہ نگار) کپری موری کے قریب گائوں کارو چانگ میں ایک شخص جان محمد ولد لال محمد کو کورونا کے شبے میں بنیادی صحت مرکز کپری موری کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بطوراحتیاط مکمل ٹیسٹوں کیلئے انڈس اسپتال بدین منتقل کروادیا ہے بتایا جاتا ہے کہ جان محمد چانگ کچھ روز قبل مزدوری کیلئے کراچی گیا تھا جہاں لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگاری کے باعث دو دن قبل واپس گائوں پہنچا تھا۔ انکے ساتھ قرب و جوار کے دیگر دیہات سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد بھی مزدوری کیلئے کراچی گئے تھے۔