• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا نسداد کورونا وائرس کے لئے سندھ حکومت اقدا مات کررہی ہے،طارق تالپور

ڈگری(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی میرطارق علی خان تالپور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جلد ہی محنت کش طبقے میں امدادی راشن تقسیم کیا جائے گا۔ کوروائرس کو شکست دینے کے لئے عوام اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاھ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوروائرسکے وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے سندھ حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدو رہنا چاہئے۔تاکہ ہم سب ملکر وائرس کو شکست دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کافی دنوں سے شہر اور کاروبار بند رہنے کی وجہ سے مزدور۔دیہاڑی دار اور کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے۔ اور ان کا گزر بسر بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے مستحقین کی مدد کرنے کی غرض سے راشن اور دیگر روز مرہ اشیاء کی کمی دور کرنے کے لئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا جائےگا۔اور اس حوالے سے ٹاون اور یوسیز کی سطح پر کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔جو مستحق افراد کی فہرستیں مرتب کریں گی۔اور ان فہرستوں کے مطابق مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق اپنے ارد گرد کے رہنے والے مستحق۔اور دیہاڑی دار مزدروں کی مدد کر ے ۔کیونکہ انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتا ہے۔ایسے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین