• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس : محفوظ رہنے کے لئے آیت کریمہ اور درود شریف کا ورد

سکھر (بیورو رپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی اور بزم اعلی حضرت کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہنے کے لئے آیت کریمہ اور درود شریف کے ورد کا اہتمام کیا گیا۔ محمد آصف صدیقی کی رہائشگاہ پر ہونے والی محفل میں بزم اعلیٰ حضرت مولانا اطہر رضا قادری، محمد غیاث الدین، ظفر اقبال ودیگر نے شرکت کی۔ اس دوران ذکر الٰہی، آیت کریمہ اور درود شریف کا ورد کیا گیا اور دعا مانگی کہ اے پروردگار عالم ہم پر اپنی رحمت اور فضل و کرم فرما، ہماری تمام غلطیوں کو معاف فرما، اس موذی مرض کرونا وائرس کی وباء سے مسلمانان عالم اور پوری دنیا کو محفوظ فرما اور اس وائرس سے نجات دے۔
تازہ ترین