• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھی کی قیمتیں سرکاری نرخ کے مطابق رکھی جائیں، محبوب علی

حب ( نامہ نگار ) تحصیلدار بیلہ محبوب علی چنال کی زیرصدارت گھی ڈیلروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تحصیلدار بیلہ کو گھی ڈیلروں نے دکانوں پر گھی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تحصیلدار بیلہ نے کہا کہ گھی کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے کے مطابق چلائی جائےں تحصیلدار بیلہ نے کہا کہ عوام کو ریلف دینا ہم سب کی زمہ داری ہے اس وقت بیلہ میں اشیاءخوردونوش کی فروخت روزانہ کی بنیاد پر ڈیلر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیا نرخ نامہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ جاری کرینگے ۔ اس موقع پر گھی ڈیلروں میں سیٹھ محمد رونجھو سیٹھ ونود کمار ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں محاسب اصغر علی منشی شکیل انور کھوسہ انچارج لیویز فورس بیلہ حبیب اللہ رونجھو سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین