بیت المقدس( اے ایف پی) اسرائیل کے شیبہ میڈیکل سینٹر کے ایک منتظم کا کہنا ہے کہ عرب میڈیکل اسٹاف کے بغیر اسرائیلی میڈیکل نظام تباہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کے خلاف اسرائیل کے یہودی اور مسلمان ڈاکٹرز مل کر کام کررہے ہیں۔ اسرائیل کا شیبہ میڈیکل سینٹر دنیا کے بہترین اسپتالوں میں سے ایک ہے۔