• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے عالمی سیاحت بھی متاثر، آمدنی میں 450ارب ڈالر کی کمی ہوگی، اقوام متحدہ

جنیوا(این این آئی)کرونا سے عالمی سیاحت بھی متاثر ، آمدنی میں 450 ارب ڈالر کی کمی ہوگی، عالمی وبا سے دنیا بھر میں سیا حوں میں بیس سی تیس فیصد تک کمی ہوگی، سیاحت سیکٹر میں لاکھوں ملازمتیں خطرے میں پڑ گئیں،عالمی سیاحت کی تنظیموں نے توقع ظاہر کی ہے کہ کرونا وائرس کے سبب رواں سال 2020 میں دنیا بھر میں سیاحوں کی تعداد میں 20سے 30فیصد تک کی کمی آئے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ سیاحتی سیکٹر کی آمدنی میں 300 سے 450 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔
تازہ ترین