• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں کی واپسی سے کورونا کے پھیلنے کا اندیشہ

نئی دہلی (کے پی آئی ) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے بچا کیلئے مکمل لاک ڈان کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس دوران ریاست یو پی اور بہار کے یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے افراد اپنے آبائی مقامات کو واپس ہونے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں لیکن سفری تحدیدات کے باعث وہ پیدل سفر کررہے تھے ۔ حکومت نے ان کو اپنے مقامات تک پہونچانے کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں اس طرح مزدوروں کے سفر کرنے سے کورونا وائرس کا کمیونٹی ٹرانسمیشن یعنی سماجی طور پر پھیلا ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین