• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتکار اور تاجر مزدوروں کو پوری تنخواہ دیں، وزیراعلیٰ نئی دہلی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جاری لاک ڈائون کی پاسداری کریں،انہوں نے صنعتکاروں اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پاس کام کرنے والے مزدوروں کو پوری تنخواہ کی ادائیگی کیساتھ ساتھ ان کیلئے کھانے پینے کے انتظامات بھی کریں، مالک مکان غریب کرایہ داروں سے کرایہ کی ادائیگی تین ماہ کیلئے موخر کردیں، تین ماہ بعد بھی جو غریب کرایہ دار کرایہ ادا نہ کرسکے تو ریاستی حکومت رقم ادا کریگی ، انہوں نے کہا کہ اگر مالک مکان کی جانب سے زیادتی کی گئی تو ریاستی حکومت اس کیخلاف ایکشن لے گی۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس پھیل گیا تو اسے روکنا مشکل ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے ہم نے آپ کیلئے سارے انتظامات کرلئے ہیں، کئی اسکولوں میں رہائش کا انتظام ہے ، اسٹیڈیمز میں بھی انتظامات ہیں،کھانے کا انتظام کرلیا ہے، نئی دہلی میں روزانہ 4لاکھ افراد کو دن اور رات کا کھانا حکومت کی جانب سےدے رہے ہیں، انہوں نے صنعت کاروں اور تاجروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مزدوروں کو پوری تنخواہ دیں۔
تازہ ترین