• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی پروازوں کی بحالی کی درخواست منسوخ

غیر ملکی پروازوں کی بحالی کی درخواست منسوخ


اسلام آباد (جنگ نیوز ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازیں 5اپریل سے بحال کرنے کیلئے جاری کردہ خط نوٹیفکیشن کے ذریعے منسوخ کر دیا۔ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے نے خط میں اعلیٰ حکام سے درخواست کی تھی کہ 5اپریل سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان کیلئے غیر ملکی پروازیں بحال کی جائیں۔خط میں کہا گیا تھا کہ 5 اپریل سے دنیا بھر کیلئے پروازوں کو بحال کر دیا جائے۔ائیرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی اور مشتبہ مسافروں کو ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں فلائٹ آپریشن بحال کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی بندش پہلے ہی تاخیر سے کی گئی ہے۔

تازہ ترین