• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ، ٹیسٹ کے بغیر قیدیوں کی رہائی پر محکمہ صحت کا اظہار تشویش

لاہور(آصف محمود سے) پنجاب کی جیلوں سے سکریننگ اور بغیر ٹیسٹ کے سیمپل دیئے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے پر محکمہ صحت پنجاب نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا ۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ایسے اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ سیکرٹری داخلہ کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں حفاظتی تدابیر جس میں تمام قیدیوں کی سکریننگ، انکے ٹیسٹوں کے لئے نمونوں کے حصول، 14دن کے دوران رہا ہونے والے قیدیوں کی ڈیٹا شئیرنگ ، جس بیرک سےقیدی کی کورونا کے مریض کے طور پر تشخیص ہوئی وہاں کے تمام قیدیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے، قیدیوں کو علیحدہ کرنا، بارکوں میں سپرے ، قیدیوں کا آپس میں فاصلہ ، کسی سٹاف کو 14دن کے لئے چھٹی نہ دینے، جیل ملازمین کی سکریننگ اور ان کے ٹیسٹوں کے لئے نمونے دینے سمیت دیگر ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔ جیل حکام کی طرف سے پنجاب کی جیلوں سے 400سے زائد قیدیوں کو بغیر ٹیسٹ اور سکریننگ کے رہا کر دیا گیا ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔
تازہ ترین