• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلاکےسابق جنرل نے کولمبیا میں خودکوامریکی حکام کےحوالےکردیا

 لاہور(جنگ نیوز)وینزویلا کے سابق جنرل کلائیور نے کولمبیا میں سرنڈر کردیا۔ جنرل کلائیور الکالا کئی سالوں سےوینزویلاکےصدر مادورو پر تنقید کے حوالے سے مشہور تھے۔ لیکن وہ مادورو اور ایک اور رئٹائرجنرل کے ساتھ منشیات سمگلنگ کرنےکےالزام میں امریکا کو مطلوب تھے۔ امریکی محکمہ انصاف نے ان کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر انعام کااعلان کررکھاتھا۔ انھیں مزیدقانونی کارروائی کیلئے کولمبیا میں لاک ڈائون کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے کےباوجودخصوصی اجازت کے بعد کولمبیا سےنیویارک روانہ کردیاگیا۔
تازہ ترین