• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ کے پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمان کی حالت تشویشناک، دعائے صحت کی اپیل

روزنامہ جنگ کے پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمان کی حالت تشویشناک


کراچی (نیوز ڈیسک) بانی جنگ گروپ میر خلیل الرحمان مرحوم کے بڑے بیٹے اور ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی، روزنامہ جنگ کے پبلشر و پرنٹر ، گروپ چیئرمین و ایگزیکٹو ایڈیٹر اور ہفت روزہ اخبار جہاں کے ایڈیٹر انچیف میر جاوید رحمان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا علاج شہر کے نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ اسپتال کی رپورٹ کے مطابق انہیں پھیپھڑوں کا سرطان ہے۔ فی الوقت میر جاوید الرحمان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور جیو و جنگ میڈیا گروپ نے ان کی تیزی سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین