• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں گنجائش سےزیادہ قیدی ،کورونا وائرس پھیلنےکاخدشہ

فیصل آباد (شہباز احمد) کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کے اہلخانہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جیلوں کی حالت اس حوالے سے انتہائی تشویشناک ہے کہ ان میں گنجائش سے کہیں زیادہ تعداد میں قیدی موجود ہیں جس کی وجہ سے یہاں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں موجود 114 جیلوں میں 50ہزار کے قریب قیدی رکھنے کی گنجائش ہے تاہم ان میں قید افراد کی مجموعی تعداد 77ہزار سے زائد ہے۔ان میں سے 45ہزار سے زائد قیدی پنجاب کی40 جیلوں میں بند ہیں۔ان میں سے 70فیصد قیدی ایسے ہیں جن کے خلا ف مقدمات کی سماعت ابھی شروع نہیں ہوئی یا ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ابھی ان پر جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ اس حوالے سے فیصل آباد کی صورتحال زیادہ گھمبیر ہے جس کی دو جیلوں میں گنجائش سے تین گنا زیادہ قیدی بند ہیں۔
تازہ ترین