• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز کے اجتماع پر پابندی لگانے سے پہلے علماءکو اعتماد میں لیا تھا ، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات ، بلدیات، جنگلات وجنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی فلائٹس آپریشن کی دوبارہ منسوخی ایک اچھا قدم ہے، فلائٹس آپریشن کی بندش کا فیصلہ پہلے ہی بہت تاخیر سے کیا گیا تھا،اب اس کی بحالی مسائل کوجنم دے گی، امید ہے آئندہ فلائٹ آپریشن کی بحالی سے پہلے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مکمل مشاورت کرے گی،نماز باجماعت اور نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی لگانے سے پہلے تمام علماءکرام کو اعتماد میں لیا گیا تھا ،پاکستان آرمی کی مدد سے تقریباََ صوبے کے تمام اضلاع میں قرنطینہ قائم کردیئے ہیں
تازہ ترین