• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں زیادہ تر غریب اور دیہی کاؤنٹیاں کورونا سے آزاد

کراچی (نیوز ڈیسک)جوں جوں کورونا وائرس امریکا میں خصوصاً بڑے شہری علاقوں میں پھیل رہا ہے، امریکا کی ایک تہائی سے زائد کاؤنٹیوں میں کووڈ 19 انفیکشنز کیلئے ایک بھی مثبت کیس کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے تجزیئے میں کہا گیا ہے کہ جاہنز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کی 3 ہزار 142 کاؤنٹیوں میں سے ایک ہزار 297 میں کووڈ 19 کا ایک بھی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
تازہ ترین