• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

101سالہ اطالوی شخص کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اٹلی کے علاقے رمنی کا ایک 101سالہ شخص کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگیا، جس کے بعد اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اٹلی کے میڈیا نے اس کی شناخت خفیہ رکھنے کیلئے اس کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور اس کا علامتی نام پی لکھا ہے۔ معمر شخص کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا لیکن بعد میں اس میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی اور بعد میں اس کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا، جس کے بعد اسے ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔ اس کی صحتیابی پوری دنیا میں اس وائرس کا شکار ہونے والے معمر افراد کیلئے امید کی ایک کرن کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمر سے قطع نظر اس وائرس کے شکار افراد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین