• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے ٹرک کے ذریعے مہمند آنیوالے 54افراد گرفتار

مہمند (نمائندہ جنگ ) کراچی سے ڈمپر ٹرک کے ذریعے ضلع مہمند آنے والے 54افراد باب مہمند پر گرفتار۔ڈرائیور سمیت تمام افراد قرنطینہ سنٹر منتقل ، 40کا تعلق دویزئی اور باقی باجوڑ سے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ باب مہمند چیک پوسٹ پر کراچی سے ڈمپر ٹرک کے ذریعے ضلع مہمند کو داخل ہونے والے 54افراد کو اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند قیصر خان اور پولیس نے اپنی نگرانی میں نزدیکی قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا ہے ۔ تمام افراد کے شناختی کارڈز سے ڈیٹا جمع کیا گیا جس کے مطابق ان افراد میں 40 کا تعلق ضلع مہمند کے علاقے دویزئی اور باقی کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے۔ مسافروں کے مطابق اُن سے فی کس 5ہزار روپے کرایہ وصول کیا گیا ہے۔
تازہ ترین