• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے بچائو کیلئے میڈیا ٹائون میں تمام حفاظتی اقدامات سختی سے لاگو

اسلام آباد (جنگ نیوز) سوسائٹی میں کورونا سے بچائو کے تمام اقدامات کو سختی سے لاگو کر دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کورونا سے بچائو کیلئے مختلف تدابیر کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام مین گیٹس پر سینیٹائزیشن واک تھرو گیٹس بنائے جائیں جس کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ادہر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میڈیا ٹائون کے نائب صدر ملک طارق، جنرل سیکرٹری رانا قیصر، فنانس سیکرٹری عرفان ملک، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران حافظ محمد اقبال، حافظ منظور، نور العین ہاشمی، ایڈمن انچارج حفیظ ملک کی نگرانی میں کورونا سے بچائو کیلئے اینٹی بیکٹیریل سپرے میڈیا ٹائون کے چاروں بلاکوں اے‘ بی‘ سی‘ ڈی میں کیا گیا۔ ان اقدامات کی رہائشیوں نے بھی تائید کی اور ایم سی کو خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین