• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد چہیتوں کو نوازنا ہے، افتخار احمد

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد چہیتوں کو نوازنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز پر عمل کر کے ملک و قوم کو کرونا وائرس اور دیگر بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی چوہدری افتخار احمد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسوقت پنجاب سمیت تمام صوبے حکومت سندھ کی کرونا بچاو اقدامات کی پیروی کر رہے ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بھی حکومت سندھ اور مراد علی شاہ کی کرونا بچاو تدابیر و اقدامات کی معترف ہے لیکن وزیر اعظم کہیں بھی وزیراعلیٰ سندھ اور انکی ٹیم کی کوششوں کا ذکر تک کرتے دکھائی نہیں دیے۔ ملک اسوقت سیاسی و اختلافی رسہ کشی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم فوری طور پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کو کرونا وائرس سمیت دیگر تمام مشکلات و بحرانوں سے نکالاجا سکے ۔
تازہ ترین