• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولز کے ایڈمن آفس کھولنے کی اجازت دی جائے‘ پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی

اسلام آباد (وقائع نگار) پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے مرکزی صدر حافظ محمد بشارت نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ پرائیویٹ سکولز کے ایڈمن آفس کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ والدین کو باری باری مقررہ اوقات میں بلا کر چھٹیوں کا ہوم ورک/گرمیوں کی تعطیلات کا کام سمجھا دیا جائے اور دوسرا انکے ذمہ بقایا جات یا ماہانہ فیس کی کچھ ریکوری بھی کی جائے تاکہ ٹیچرز کی تنخواہ اور بلڈنگ رینٹ اور یوٹیلیٹی بلز وغیرہ دینے میں آسانی ہو جائے۔ لوگ یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے آ جا رہے ہیں جبکہ اسٹاف بھی موجود ہے۔ اسی طرح سٹیشنری کی شاپس پر کچھ نرمی کر دی جائے یا ٹائم مقرر کر دیا جائے کہ فلاں ٹائم سے فلاں ٹائم تک شاپ کھولی جا سکتی ہیں تاکہ جن سکولز میں امتحان ہوئے ہی تھے کہ ایمرجنسی چھٹیاں ہو گئیں وہ بچے یا والدین اپنی بکس اور اسٹیشنری لے سکیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اتنی نرمی ضرور دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم شروع ہو چکی ہے کہ چھٹیوں کے دوران فیس معاف ہو جانی چاہئے تو اسکے بارے میں ہمارے پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم اور وفاقی وزیر تعلیم کو چاہئے کہ پریس کانفرنس کر کے اسکی وضاحت کر دیں‘ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی اس حوالے سے پریس کانفرنس کی ہے۔
تازہ ترین