• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا کی وجہ سے یورپی یونین اپنا وجود کھو سکتی ہے،اطالوی وزیراعظم

روم (این این آئی)اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں سنگین غلطیاں نہ کریں  ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ایک مقامی اخبارکو ایک انٹرویو میں کونٹے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے کرونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔
تازہ ترین