• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ریلیف پیکیج غریب عوام تک کب پہنچے گا، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی، مولانا عبدالروف، مفتی فداالرحمنٰ، مولانامحمدحیات، سالارعبدالولی، مولانامحمدولی ،حاجی فیض اللہ خواجہ زی ،مولانامحمدانور مولاناعبدالحنان، مولانامحمد جعفرودیگرنے کہاہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ حکومت کی بے حسی اوربے بسی نے غریب عوام کا خون نچوڑدیا۔حکومت کا ریلیف غریب عوام کوکب پہنچے گا ،دس دن سے حکومت نے غریب مزدورطبقات خوراک دی نہ نقدامداد کر سکی۔ عوام کے استحصال میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، مصنوعی اور خود ساختہ مہنگائی کا سارا فائدہ وفاقی حکومت میں شامل سرمایہ داروں اور اشرافیہ طبقہ کو پہنچ رہاہے۔ لاک ڈاون سے اشیائے خوردنی کی قیمتیں کئی گنا بڑھی ہیں، ا نہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کی کشتی کوڈبودیا۔ حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے لیکن حکومت کوکوئی فکرنہیں، لاک ڈاون نے عوام سے جینے کی امنگ اور دو وقت کی روٹی تک چھین لی۔ ملک کا ہر طبقہ پریشان حال نظر آرہا ہے، لاک ڈاون کافیصلہ جلد واپس لیا جائے۔
تازہ ترین