• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹائون میں کھمبے ہٹانے پر ہمسائے لڑ پڑے‘6 زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹائون غوث آباد میں کھمبے ہٹانے پر ہمسائے آپس میں لڑ پڑے۔ ڈنڈے اور مکوں کے وار سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے غوث آباد میں گھر کے سامنے بجلی کے کھمبے ہٹانے کے مسئلے پر ہمسائے آپس میں لڑ پڑے۔ ڈنڈوں اور مکوں کے وار سے چھ افراد دلاور، حاجی یار محمدمحمد حسین ولد حاجی خدائیداد ، صاحب نور ولد آغانذر،جمال شاہ ولد غلام حسن، عبدالرحیم ولد محمد حسن اوربشیر احمد ولد غلام حسین زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
تازہ ترین