• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پھیلاؤ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد

عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے اسباب جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےاسباب جاننے کے لیےجوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مفاد عامہ کے تحت مسترد کردی گئی، اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ اس وقت ملک کو بڑے کرائسز کا سامنا ہے، یہ وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید کہا کہ آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی کی تحقیقات کی استدعا کی گئی تھی ۔

دائر کردہ درخواست میں زائرین کی آمد میں زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی بھی استدعاکی گئی تھی جبکہ عدالت نےگزشتہ سماعت پروفاق اور زلفی بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا ۔

درخواست گزار کی جانب سے التوا کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین