• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 3 قرنطینہ سینٹرز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد انتظامیہ نے 3 قرنطینہ سینٹر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چائنافرینڈ شپ سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر سرتاج کریں گے ، حاجی کیمپ قرنطینہ سینٹرز کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے ۔ جبکہ او جی ڈی سی ایل بلڈنگ آئی نائن سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ فوکل پرسن ہونگے ۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے 2 ہوٹل بھی قرنطینہ سینٹرز کے متبادل کے طور پر موجود ہونگے۔

تازہ ترین