• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرنطینہ سے فرار بھارتی شہری نے عمر رسیدہ خاتون کو کاٹ لیا

بھارت میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض قرنطینہ سے حالت میں فرار ہو گیا اور ایک عمر رسیدہ خاتون کو کاٹ لیا جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل 35 سالہ مانی کندن ہے جو کچھ روز قبل ہی سری لنکا سے بھارت پہنچا تھا، مذکورہ شخص کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہوا کہ ایک دن اچانک وہ برہنہ حالت میں گھر کی چھت سے نیچے کود گیا۔

ملزم نے چھت سے کودتے ہی گھر کے باہر بیٹھی ہوئی 80 سالہ خاتون کو کاٹ لیا،حادثے کے دوران خاتون کو گردن پر زخم آیا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اسے 2010 میں دماغی اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا تاکہ اس کا علاج کیا جاسکے۔

تازہ ترین