• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏کورونا، آسٹریلوی کرکٹرز کےسینٹرل کنٹریکٹ تاخیرکا شکار

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں دنیا بھر میں کھیلوں کے شیڈول متاثر ہو رہے ہیں وہیں آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلانات  بھی تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ‏آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور  کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ماہ کی تاخیر سے کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر یقینی مالی صورتحال کے باعث اب اعلان اپریل کے آخر میں متوقع ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نےحمایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  کرکٹ آسٹریلیا نے مرد و خواتین کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنا ہے جبکہ اس وقت کرکٹ آسٹریلیا کو مالی مسائل کا سامنا بھی ہے۔

تازہ ترین