• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ، کراچی میں لاک ڈاون کا آج آٹھواں روز ہے پولیس اور رینجرز کے مختلف مقامات پر ناکے اور گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔


کراچی میں لاک ڈاؤن کا آٹھواں دن

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے آٹھویں روز دکانیں، کاروبار بند ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کو کورونا کے وار سے بچانے والے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہرمیں ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

اس موقع پر شہریوں کو غیر ضروری گھر وں سے باہر نکلنے سے روکا جارہا ہے، جبکہ بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، سائٹ، لیاری، نارتھ کراچی، ملیر کے علاقے سمیت شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں ناکوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔

شہریوں نے شکوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسسز کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش اسپرے بھی نہیں کیا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر شہر میں دودھ،سبزی اور کریانے کی دکانیں سمیت پٹرول پمپس اور پنکچر کی دکانیں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے مزدور آس لگائے سڑک کناروں پر بیٹھے ہیں شاید انہیں کوئی کام نہیں مل جائے۔

سڑک کنارے دیہاڑی کے لیے موجود مزدوروں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔


کوئٹہ لاک ڈاؤن کا ساتوں روز

کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کےتحت کوئٹہ میں ساتویں روزبھی لاک ڈاون جاری ہے، تجارتی مراکز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت بھی نہ ہونےکےبرابر ہے، تاہم شہرمیں کریانہ اسٹور، دودھ دہی اور گوشت کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز اور تندور کھلے ہیں۔۔

صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین