• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے کوئی دیہاڑی دارطبقہ بھوکا نہ رہے،راجافاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجافاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں کوئی دیہاڑی دارطبقہ بھوکا نہ رہے۔

راجافاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائی بیٹیوں اور  بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، انسانی جان بچانا میری ذمےداری ہے۔

راجافاروق حیدر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمنٹے کے لیے 204 ٹیمیں فیلڈ میں ہیں، شہر کی سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں اسپرے  کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غلہ تقسیم کرنے کے بجائے نقد رقم دینے کےقائل ہیں، مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ لوگوں کا پردہ رکھیں۔

راجا فاروق حیدر کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشش کریں نقد رقم عزت نفس کو مجروح کیے بغیر ضروت مندوں تک پہنچائیں۔

تازہ ترین