• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:طوفانی بگولوں نےتباہی مچادی، 22 افراد ہلاک


امریکی ریاست آرکنساس میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بگولوں نےتباہی مچادی جس کےنتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس سمیت دیگر مختلف ریاستوں میں بھی طوفانی بگولے دیکھے گئے جس کی وجہ سے کئی گاڑی اُلٹ گئیں، درجنوں درخت اکھڑ گئے، عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔

مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔