• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری نےخواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نےخواجہ آصف کو 1 ارب روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، قانونی نوٹس کے ذریعے زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو الزامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے قانونی نوٹس 2002 ءکے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے جس میں خواجہ آصف سے اعلانیہ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی کے لیے 14دن کا وقت دیا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق من گھڑت الزامات کے ذریعے خواجہ آصف نے زلفی بخاری کی ساکھ پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی ہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاناما شریف کا حواری معافی مانگے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔

تازہ ترین