• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 2 ماہ کی توسیع

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید دو ماہ کی تو سیع کردی گئی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش میں دو ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب بھرکےتمام نجی و سرکاری کالجز اور یونیورسٹیاں 31 مئی تک بند رہیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کی 2 ماہ کی بندش موسم گرما کی تعطیلات کی مد میں تصور ہوں گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے فیصلہ وفاقی وزارت تعلیم کی ہدایات پر کیا۔

تازہ ترین