• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ: 6 علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے 6 علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ 

سعودی وزارت داخلہ کی جانب  سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ کرفیو مذکورہ علاقوں میں 24 گھنٹوں نافذ رہے گا۔ 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کرفیو کا نفاذ 30 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1299 ہوگئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 8 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین