• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ چارلس نے آئسولیشن ختم کردی


برطانوی شہزادہ چارلس نے طبیعت میں بہتری کے بعد آئسولیشن ختم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی معمولی علامات کے بعد شہزادہ چارلس نے خود کو محدود کرلیا تھا۔

کلیئرنس ہاؤس اعلامیے کے مطابق شہزاد چارلس نے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد آئسولیشن ختم کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 سالہ شہزاد ے نے محض 5 دن بعد ہی آئسولیشن ختم کی ہے وہ 25 مارچ کو قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

25 مارچ کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہزادہ چارلس اپنی 78 سالہ اہلیہ کمیلا کے ساتھ شاہی محل سے نکل کر اسکاٹ لینڈ چلے گئے۔

تازہ ترین