• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے خطرے کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل کیا جائے، شیخ نعمت اللہ

پیرس (پ ر )پی ٹی آئی فرانس کا ویڈیو لنک اجلاس زیر صدارت شیخ نعمت اللہ منعقد ہوا۔ جس میں فرانس میں لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہزاروں افراد کے اضافہ اور اموات پر انتہائی دکھ کا ظہار کیا گیا ۔ پاکستانی کمیونٹی کے تین افراد کی وفات پہ فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ تشویشناک صورتحال پہ خصوصی طور پہ فرانس اور تمام ہمسایہ یورپی ممالک کی صورتحال پہ غور کیا گیا ۔ قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ نے اجلاس کے شرکاء کو کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال اور اس مشکل گھڑی میں ان کے یورپ کے دیگر ممالک ،انگلینڈ ،امریکہ ، کینیڈکی پی ٹی آئی الیکٹڈ باڈیز سینئر رہنماؤں اور پاکستان میں اعلیٰ حکام سے رابطوں کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق پاکستان تحریک انصاف فرانس ،آپ کی مدد اور تعاون کے لیے ہر وقت حاضر ہے ۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی ،فرانس الیکٹڈ باڈی اور کارکن ماضی کی طرح پاکستان کمیونٹی کی مدد اور تعاون کے لیے ہر دم تیار ہیںاور مستقل رابطہ میں رہیں گے ۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ فرانس میں کرونا وائرس کی وبا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے حکومت فرانس کی طرف سے دی گئی ہدایات پہ پوری طرح عمل کریں ۔ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں۔ کسی بھی قسم کی معلومات اور تعاون ، مدد کے لیے پی ٹی آئی ،فرانس کی فرانس میں موجود باڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی پناہ اور امان میں رکھے اور صحت اور تندرستی عطا فرمائے -
تازہ ترین