• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی نے غیر ملکیوں کےرہائشی اجازت ناموں میں توسیع کردی

روم ( ڈاکٹر شہباز بھٹی) کورونا وائرس کی وبا اور اس کے نتیجے میں دفتر بند ہونے کے پیش نظر اطالوی حکومت نے میعاد ختم ہونے والے غیر ملکیوں کےرہائشی اجازت ناموں میں مزید 90 دن کی توسیع کردی ہے۔ اس کے مطابق روم میں پاکستانی سفارتخانے، نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے امور کو خط لکھا ہے تاکہ وہ یہ معلومات ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کو شیئر کریں اور پاکستانی کمیونٹی کے ممبران اور طلباء پریشانی کے بغیر اٹلی واپس آسکیں، اگر کسی کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو مدد کے لئے سفارتخانہ کے نمبر (+ 39-3803770088) اور میلان میں قونصل خانے کے نمبر (+39 347 5345494) پر آگاہ کریں۔
تازہ ترین